ناس ایئر کی تاشقند کے لیے ہفتے میں ایک پرواز ہوگی- (فوٹو سبق)
مشرق وسطی کی کمرشل سعودی فضائی کمپنی ناس ایئر نے 5 اگست کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے لیے پہلی پرواز شروع کردی- ہفتے میں ایک پرواز ہوگی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ناس ایئر کی پہلی پرواز تاشقند کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو وہاں محکمہ سیاحت کے عہدیداروں اور ناس ایئر کے اہلکاروں نے زبردست خیر مقدم کیا-
ناس ایئر نے موسم گرما 2021 کے دوران متعدد ہوائی اڈوں کے لیے نئی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے- تاشقند دنیا کے ان اہم شہروں میں سے ایک ہے جو تاریخی اور تمدنی ورثے، تاریخی اور سیاحتی مقامات میں منفرد مانے جاتے ہیں-
ناس ایئر کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المھنا نے کہا کہ اس وقت تاشقند کے لیے پرواز شروع کرنے کا فیصلہ سیاحتی نکتہ نظر سے بے حد اہمیت رکھتا ہے- ناس ایئر دنیا کے مختلف ممالک کے لیے زیادہ تعداد میں پروازیں چلانے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے-
واضح رہے کہ ریاض، جدہ اور تاشقند سے ناس ایئر سے سفر کرنے والے بکنگ ویب سائٹ www.flynas.com سمارٹ موبائل ایپ اور ناس ایئر کے رابطہ مرکز 920001234 سے رابطہ کرکے کراسکتے ہیں- ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے بھی بکنگ ممکن ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں