سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں سعودی کراٹے سٹار طارق حامدی، بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد، اور نئے غلاف کعبہ کی پٹی سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
سعودی کراٹے سٹار طارق حامدی کو مداحوں کا خراج تحسین
سعودی عرب کے نوجوان کراٹے پلیئر 23 سالہ طارق حامدی نے ٹوکیو اولمپکس میں کراٹےکے 75 کلوگرام پلس کے مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔
عرب نیوز کے مطابق طارق حامدی اپنے ایرانی حریف سجاد گنج زادہ سے جیت کے قریب تھے کہ پینلٹی کی وجہ سے وہ یہ تمغہ حاصل نہ کر سکے۔
ریاض میں 1929 سے 1979 ماڈل کی 36 نایاب کاروں کی نمائش
ڈاکٹر ناصرالمساری نے کلاسک کاروں سے اپنی محبت اور شوق کو ریاض میں اپنے گھر میں ذاتی عجائب گھر میں تبدیل کر دیا
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز یکم محرم سے
وزارت حج و عمرہ کے مطابق شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
نئے غلاف کعبہ کی پٹی کا تیس فیصد حصہ تیار
کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے کہا ہے کہ نئے غلاف کعبہ بیلٹ کے سنہرے ٹکڑوں کا تیس فیصد کام مکمل ہوگیا
نیا تعلیمی سال
ینبع کی رائل کمشنری میں 16 ہزار طلبہ و طالبات کی نئے تعلیمی سال کے آغاز کےلیے چلائی جانے والی بسوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔
عسیر میں بارش اور دھند کے بعد دلفریب منظر
عسیر کے علاقے میں بارش کے بعد دھند کا دلفریب منظر جو ایک پینٹنگ کی طرح سیاحوں اور فوٹوگرافروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے ۔
کیش بل کو پینٹنگز میں بدلنے والا سعودی آرٹسٹ
سعودی عرب میں فائن آرٹ کے ایک ماہرآرٹسٹ نے اپنے آرٹ کو ایک نئی جہت سے روشناس کرتے ہوئے کیش رسیدوں کو بھی آرٹ کے نمونوں میں تبدیل کردیا
مدینہ منورہ کا سرد علاقہ الفارہ پارک
مدینہ منورہ کے قریب ایک بلند ترین علاقے الفارہ پارک کے خوبصورت مناظر جو موسم گرما میں بھی سردی کا إحساس دلاتے ہیں۔
طائف کا الشریف عجائب گھر
سعودی عرب طائف میں الشریف عجائب گھر کے شائقین نوادر پر نظر پڑتے ہی ماضی کی دنیا میں کھو جاتے ہیں جہاں صدیوں پر محیط علاقے کی تاریخ ایک نظر میں سامنے آ جاتی ہے۔