Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ ایجنسیوں کی تعداد کم کرکے 500 کی جائے گی

کمپنیوں کو کورونا کے دوران بندش کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آئندہ دو برسوں کے دوران ریکروٹنگ ایجنسیوں کی تعداد 1500 سے کم کرکے500 کردی جائے گی- 
ریاض اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں  کہا کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو تعداد کم کرکے ریکروٹنگ کمپنیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کو وبا کے دوران بندش کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے اور یہ سلسلہ دس ماہ سے زیادہ تک جاری رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ کمپنیوں نے خسارے کا مسئلہ بانی شیئر ہولڈرز کے سامنے رکھا ہے۔
ریکروٹنگ ایجنسیوں کو ٹکٹ مہنگے ہونے،جرمانے، فیسیں واپس کرنے دیگرمسائل کے باعث زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

شیئر: