منشیات فروش ایشیائی گرفتار، 4.6 کلو کرسٹل ضبط
’گرفتار شدگان میں سے ایک درانداز ہے جبکہ باقیوں کے پاس اقامہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے 5 پاکستانی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قضبے سے 4.6 کلو نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے جبکہ باقیوں کے پاس اقامہ ہے‘۔
’یہ لوگ جدہ میں منشیات کا کاروبار کرتے تھے۔ خفیہ پولیس کو ایک عرصے سے ان کی تلاش تھی‘۔
’خصوصی فورس کے ذریعہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے گھر کی تلاشی لینے پر کرسٹل برآمد ہوا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ انہیں منشیات سے کہاں سے فراہم ہوتی تھی‘۔
’ادارہ انسداد منشیات نے وطن کی سلامتی اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں‘۔