کھجور فیسٹول کے دوران مارکیٹ میں یومیہ 45 سے زیادہ اقسام کی کھجوروں کی نیلامی ہوتی ہے جو قصیم ریجن میں مشہور ہیں۔ ان میں سکری، خلاص، روتانہ اور شقرا شامل ہیں۔
کھجوروں کی کاشت بریدہ اور اس کے قریبی قصبوں کے لوگوں کے لیے ذریعہ معاش ہے۔
یاد رہے کہ قصیم ریجن بریدہ کی کھجوریں اپنے اعلیٰ معیار اور کثرت کی بدولت مملکت اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
400 سے زیادہ ریفریجریٹڈ ٹرک ہر روز سینکڑوں ٹن کھجوریں لاتے ہیں جن میں 45 سے زائد اقسام شامل ہیں۔
القصیم کا علاقہ نخلستانوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کھجوروں کے کاشتکار 38 سے زیادہ اقسام کی کھجوریں اگاتے ہیں۔
قصیم ریجن کے گورنر معیاری کھجوروں کی پیداوار اور کھجوروں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا حصہ زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے اعلی درجے کی کھجوریں تیار کرنے والے کاشتکاروں کو انعامات بھی دیتے ہیں۔
قصیم کی کھجوریں سعودی عرب سمیت خلیج کے تمام ملکوں میں اعلی درجے کی مانی جاتی ہیں۔ کھجوروں کی پیداوار میں سعودی عرب پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ مملکت میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 25 فیصد تیار ہوتا ہے۔
سعودی عرب سالانہ 1.07 ملین ٹن کھجوریں تیار کر رہا ہے۔ ایک لاکھ 72 ہزار ہیکٹر کے رقبے میں نخلستان پائے جاتے ہیں۔ ایک ہیکٹر سے 6.2 ٹن کھجور کی پیداوار ہے۔