Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور رابغ میں تجدد پذیر توانائی کے سٹیشن

پرائیویٹ سیکٹر کے لیے یہ پروجیکٹ پرکشش ہوگا- (فوٹو اخبار 24)
جدہ اور رابغ میں تجدد پذیر توانائی کے دو سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ وزارت نے اس مقصد کے لیے دونوں شہروں میں 12 ملین مربع میٹر کا رقبہ مختص کردیا-
اخبار 24 کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ جدہ انڈسٹریل سٹی 3 میں 600 میگا واٹ بجلی تیار کرنے والا پاور سٹیشن قائم ہوگا جبکہ رابغ انڈسٹریل سٹی میں بھی اتنی ہی بجلی تیار کرنے والا دوسرا پاور سٹیشن قائم کیا جائے گا-
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وہ  تجدد پذیر توانائی کے ذرائع اور گیس کا حصہ بجلی کی پیداوار میں مسلسل بڑھا رہی ہے- سعودی عرب کا ہدف یہ ہے کہ توانائی کا مثالی استعمال ہو-
وزارت کا کہنا ہے کہ تجدد پذیر توانائی کا قومی پروگرام بے حد اہم ہے- اس سے بجلی کے سٹراٹیجک اہداف پورے ہوں گے- پرائیویٹ سیکٹر کے لیے یہ پروجیکٹ پرکشش ہوگا-
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تجدد پذیر توانائی کے منصوبے کاربن سرکلر اکانومی کا ستون ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: