Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا کا سفارتی مشن کابل سے اسلام آباد منتقل

انڈوینیشن وزیر خارجہ کے مطابق اگلے اقدامات کے تعین کے لیے اسلام آباد میں موجود مشن کابل کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ (فوٹو: روئٹرز)
انڈونیشین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنا سفارتی مشن کابل سے پاکستان منتقل کر دیا ہے جبکہ درجنوں شہریوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈونیشین وزیر خارجہ ریتنو مرسودی نے کہا ہے کہ ’عارضی طور پر کابل کے لیے انڈونیشیا کا مشن اسلام آباد سے کام کرے گا۔‘
وزیر خارجہ نے جکارتہ کے حلیم فوجی ایئرپورٹ پر ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا ہے کہ ’ابتدائی پلان یہ تھا کہ عملے کے کم اراکین کے ساتھ سفارتی مشن جاری رکھا جائے گا لیکن نئی پیشرفت کی وجہ سے یہ منصوبہ تبدیل کیا گیا۔‘
نئی پیشرفت سے متعلق انہوں نے وضاحت نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں موجود چار انڈونیشیائی سفارتکار اگلے اقدامات کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لیں گے۔
حالیہ دنوں میں کابل ایئرپورٹ افراتفری کا مرکز رہا۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں مایوس افغان ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اتوار سے لے کر اب تک 12 افغان شہری کابل ایئرپورٹ پر ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: