گلف ایئر افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو لے کر امریکہ پہنچنے والی پہلی کمپنی
بحرین کی قومی ایئرلائن گلف ایئر کا طیارہ افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو لے کر امریکہ پہنچ گیا۔
بحرین نیوز ایجنسی نے پیر کو خبر دی ہے کہ گلف ایئر کی ایک پرواز امریکہ پہنچ گئی ہے جو افغانستان سے انخلا کرنے والوں کو لے جا رہی ہے۔
بحرینی قومی کیریئر کی ملکیت والا یہ طیارہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں بڑے پیمانے پر جاری انخلا میں حصہ لے رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلف ایئر دنیا کی پہلی تجارتی کمپنی ہے جو افغانستان سے انخلا کے حصے کے طور پر سب سے پہلے امریکہ پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے لیے رواں برس 31 اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، لیکن امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ’اس تاریخ میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔‘