Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر کورٹس نے دو برس میں ایک لاکھ 10 ہزار مقدمات نمٹا دیے

دو ہفتے سے کم مدت میں 16 ہزار مقدمات پیش کیے گئے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران لیبر کورٹس نے ایک لاکھ 10 ہزار فیصلے جاری کیے ہیں جبکہ تین لاکھ 30 ہزار سے زیادہ سماعتیں ہوئیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ رواں برس دو ہفتے سے کم مدت میں 16 ہزار مقدمات پیش کیے گئے ہیں۔
ان میں سے تیس فیصد مقدمات پہلی پیشی پر نمٹا دیے گئے جبکہ چالیس فیصد مقدمات دو پیشیوں میں نمائے گئے۔ تیس فیصد مقدمات کا فیصلہ تین پیشیوں میں ہوا ہے۔ 
وزارت انصاف نے بتایا کہ لیبر کورٹس میں پیشیوں کا اوسط ہر روز 647 تک کا ہے مصالحتی عمل میں 21 دن تک لگتے ہیں۔ مصالحتی کارروائی لیبر کورٹس میں مقدمہ پیش کرنے سے پہلے کی جاتی ہے۔
وزارت  انصاف کا کہنا ہے کہ اگر 21 روز کے دوران فریقین مصالحت میں ناکام ہوجائیں تو ایسی صورت میں مقدمہ لیبر کورٹ میں پیش کیاجاتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آن لائن ہوتی ہے Najiz.sa پر مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: