سعودی وزیر کی زیمبیا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت
تقریب میں کئی عالمی سربراہان مملکت بھی موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان نے ہاکینڈے ہیچی لیما کی زیمبیا کے صدر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے اور روئٹرز کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں کئی عالمی سربراہان مملکت بھی موجود تھے۔
ہاکینڈے ہیچی لیما نے زیمبیا کے ’ناقابل برداشت‘ قرض سے نمٹنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہیچی لیما نے اس ماہ کے شروع میں اپنے دیرینہ حریف ایڈگر لونگو کے خلاف انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
1964 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد یہ زیمبیا کی اپوزیشن پارٹی کی تیسری پرامن تبدیلی تھی۔
ہاکینڈے ہیچی لیما اس سے پہلے پانچ بار اپنے حریف ایڈگر لونگو سے پانچ بار صدارتی انتخاب میں ناکام رہے تھے۔
زیمبیا کےنئے رہنما کو اب قرضوں،غیر متوقع عالمی اشیا کی قیمتوں اور کوویڈ 19 سے متاثرہ معیشت کو بحال کرنا ہو گا۔
ہیچی لیما زیمبیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔
انتخابات میں کامیاب حاصل کرنے کے بعد ہیچی لیما نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد پرامن طور پر اپنے عہدے سے دست بردار ہو جائیں گے۔
ہیچی لیما شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔