ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت کی تفتیشی مہم، ایک ہزار خلاف ورزیاں
نجی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض ریجن میں ایک ہفتے کے دوران چار ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ریجن کی کمشنریوں اور شہروں میں نجی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی- کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کررہے تھے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز، سعودائزیشن اور مختلف قوانین محنت پرعمل درآمد کا پتہ لگانے کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفتیشی مہم کے دوران ایک ہزار کے قریب خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں جبکہ 102 اداروں کو خلاف ورزیوں پر تنبیہ جاری کی گئی۔
وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور کرائیں۔ لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے والے قوانین و ضوابط کا احترام کریں۔ آئندہ بھی تفتیشی مہم جاری رکھی جائے گی۔
وزارت افرادی قوت نے اپیل کی کہ اگر کسی کے علم میں کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر آئے توں ’معن للرصد‘ ایپ یا مشترکہ نمبر 19911 پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔