دومۃ الجندل میں شہد اور کھجور میلے کا افتتاح
’میلے کے ضمن میں دومۃ الجندل کی دیگر پیداوار بھی متعارف کرائے جائیں گے‘ (فوٹو : واس)
گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے دومۃ الجندل میں شہد اور کھجور میلے کا افتتاح کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میلے کا انتظام الجوف ریجن میونسپلٹی، وزارت زراعت کے تعاون سے کر رہی ہے۔
میلے کی افتتاحی تقریب میں گورنریٹ سمیت مختلف وزارتوں کے اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دومۃ الجندل کھجور اور شہد سے معروف ہے جہاں اعلی قسم کی کھجوریں اور بہترین شہد پورے ملک کو فراہم کیا جاتا ہے‘۔
’مقامی طور کے علاوہ علاقائی سطح پر بھی اسے مزید فروغ دینے کے لیے مقامی تاجروں اور مزارعین کے لیے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے‘۔
’میلے کے ضمن میں دومۃ الجندل کی دیگر پیداوار بھی متعارف کرائے جائیں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مقامی رہائشیوں کے علاوہ فیملیز کے لیے بھی میلے میں مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں جن میں بڑوں سمیت بچوں کی بھی دلچسپی کا سامان ہے‘۔
’میلے میں مزارعین کے علاوہ شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو حکومتی سرپرستی دی جائے گی نیز ان کی مکمل مدد بھی کی جائے گی‘۔