سعودی عرب میں کن سرکاری ایپلی کیشنز کا سب سے زیادہ استعمال؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ ’توکلنا‘ ایپ میں کئی منفرد خوبیاں ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ایک جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ’توکلنا‘، ’ابشر‘ اور ’صحتی‘ ایپلی کیشنز سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق یہ جاننے کے لیے کہ سعودی عرب میں کونسی سرکاری ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہیں خصوصی سروے کرایا گیا ہے۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے دریافت کیا گیا تھا کہ وہ سب سے زیادہ کونسی سرکاری ایپ استعمال کررہے ہیں۔
ان ایپس کی بدولت مقامی شہری اور مقیم غیرملکی مختلف صحت خدمات حاصل کررہے ہیں جبکہ مقیم غیرملکی بھی اپنے متعدد کام ان ایپس کے ذریعے انجام دے رہے ہیں-
بعض سعودی شہریوں نے کہا کہ ’توکلنا‘ ایپ میں کئی منفرد خوبیاں ہیں۔ اس کا یہ پہلو بہت اچھا ہے کہ ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اعدادوشمار کا بھی کوئی ایشو نہیں ہے۔
ابشر ایپ دستاویزات کی توثیق، تجدید اور سرکاری اداروں سے کام کرانے کے حوالے سے بے حد موثر ہے اور اس کے ذریعے آسانی سے تمام سرکاری کام نمٹ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعےشہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ جن میں ویکسین کی تاریخ، کون سی ویکسین لگوائی اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے دستیاب معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
توکلنا ایپ میں کئی نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔