Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے کیسز میں کمی، چوبیس گھنٹے میں 206 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 3 ہزار 346 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 29 اگست کو بھی کورونا کے 300 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 208 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 393 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 532 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 3 ہزار 346 رہ گئی ہے، جن میں سے 952 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 69 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 22، قصیم ریجن میں 15، جازان ریجن میں 14، عسیر ریجن میں 14، مدینہ ریجن میں 13، نجران ریجن میں 10، حائل ریجن میں 5، تبوک ریجن میں 5، الجوف ریجن میں، 2 الحدود الشمالیہ میں 2 اور الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 44 ہزار 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 32 ہزار 126 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: