سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں منگل کو بارش کا امکان
مملکت کے دیگرعلاقوں میں موسم مستحکم رہے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت بھر میں منگل کو پانچ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اخبار 24 اورعاجل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’منگل کو جیزان اور عسیر کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بارش کا سلسلہ نجران ریجن، باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ مکہ مکرمہ شہر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مملکت کے دیگرعلاقوں میں موسم مستحکم رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ منگل کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہے گا‘۔