سعودی عرب میں ماحولیات کی حفاظت پر اجلاس اکتوبر میں ہوں گے
ایس جی آئی اور ایم جی آئی کا مقصد ہے کہ وہ اجتماعی طور پر 50 ارب درخت لگائیں (فائل فوٹو: ریاض گرین پراجیکٹ)
سعودی عرب افتتاحی سعودی گرین اینیشی ایٹیو (ایس جی آئی) اور مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹیو (ایم جی آئی) کی تقریبات کی ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر تک میزبانی کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مئی میں دو منصوبوں کا اعلان کیا تھا، جن کو حکومتوں اور ماحولیات پر کام کرنے والی بین الاقوامی ایجنسیوں نے سراہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایس جی آئی اور ایم جی آئی کے اجلاس میں مملکت کے سربراہان، حکومتی افسران، کاروباری افراد اور مشہور ماہرین ماحولیات اور ماہرن تعلیم جمع ہوں گے۔
ایس جی آئی اور ایم جی آئی کا مقصد ہے کہ وہ اجتماعی طور پر 50 ارب درخت لگائیں اور مشرق وسطیٰ کو کاربن کے اخراج میں کمی کے عالمی اہداف کے 10 فیصد سے زیادہ حصول کی طرف لے جائیں۔
ان دونوں اجلاسوں سے ظاہر ہوگا کہ مملکت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے اور ماحول اور سیارہ زمین کی حفاظت کے لیے مزید کام کرے گا۔