مریضوں اور اہل خانہ کی سہولت کےلیے آن لائن سروسز
معلومات کےلیے وٹس ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو سبق)
سعوی عرب کی ینبع کمشنری میں ادارہ صحت نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کےلیے آن لائن سروسز کا آغاز کیا ہےـ
ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کےلیے وٹس ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہےـ
ویب نیوز سبق کے مطابق ینبع کمشنری کے ادارہ امور صحت نے کورونا سے محفوظ رہتے ہوئے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے اہل خانہ کی سہولت کےلیے واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی ہے۔
واٹس یپ نمبر0143221077 مخصوص کیا گیا ہے جس کے ذریعے مریضوں کے اہل خانہ زیر علاج مریضوں سے ملاقات کے علاوہ ان کی طبی حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیںـ
ہسپتال کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی ترسیل کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہےـ
دواوںکی ترسیل کےلیے واٹس اپ نمبر 0143903536 مخصوص ہے۔ اس نمبر پرمریض رابطہ کرکے اپنی دوائیں گھر پر طلب کرسکتا ہے۔
دواوں کی ترسیل کےلیے سعودی پوسٹ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ وزارت صحت اور سعودی پوسٹ میں ادویات کی ترسیل کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت وزارت صحت کے ذیلی ہسپتالوں اور طبی مراکز میں زیر علاج مریضوں کی ادویات کی ترسیل کی جائے گی۔