سعودی عرب کے 4 ایئرپورٹس نے سکائی ٹریکس کی عالمی درجہ بندی 2025 میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرپوٹ ہولڈنگ (مطارات القابضہ) کا کہنا ہے کہ مملکت کے جن ایئرپورٹس نے ایوارڈ حاصل کیے ہیں ان میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہیں۔
#مطارات السعودية تتقدم في التصنيف العالمي للمطارات، وتحصد الجوائز في سكاي تراكس 2025. pic.twitter.com/tJRBpIgSOI
— مطارات القابضة (@MATARAT_KSA) April 10, 2025
ایئرپورٹ ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں عالمی سطح پر 24 ویں نمبر پر آیا ہے اور مشرق وسطی میں ’بہترین ہوائی اڈے کے عملے‘ کا ایوارڈ بھی اسی ایئرپورٹ کے نام ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہترین نئے ٹرمینل کے طورپر عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آیا ہے جبکہ سالانہ 30 سے 40 ملین مسافروں کے زمرے میں چوتھے نمبر پر آیا ہے اور مشرق وسطی کے ’بہترین ہوائی اڈے‘ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
#مطار_المدينة أفضل مطار إقليمي في الشرق الأوسط ضمن جوائز "سكاي تراكس" العالمية لأفضل مطارات العالم 2025. pic.twitter.com/Q2jhLFmJOQ
— Tibah Airports | طيبة للمطارات (@tibahairports) April 9, 2025
جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ عالمی سطح پر 44 ویں نمبر پر آیا ہے اور اس نے ’فور سٹار‘ ریٹنگ حاصل کرکے مشرق وسطی کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ’مشرق وسطی کے بہترین علاقائی ہوائی اڈے کا ایوارڈ‘ حاصل کیا ہے جبکہ علاقائی ایئرپورٹ میں ساتواں نمبر حاصل کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا نمبر 50 واں ہے۔
#مطار_الملك_عبدالعزيز يحقق إنجازًا جديدًا على قائمة #سكاي_تراكس لتصنيف المطارات العالمية بالحصول على 4 نجوم ضمن أفضل مطارات العالم. pic.twitter.com/IwrAeTq45h
— مطار الملك عبدالعزيز الدولي (@KAIAirport) April 9, 2025
دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بہترین علاقائی ہوائی اڈے کے طور پر دوسرے اور مشرق وسطی کے بہترین ہوائی اڈوں میں 8 ویں نمبر پر رہا۔ اسی طرح عالمی سطح پر اس کا نمبر 57 واں رہا۔
سکائی ٹریکس دنیا بھر کے لاکھوں مسافروں کی رائے کی بنیاد پر ان ہوائی اڈوں اور ایئرلائنز کا جائزہ لینے میں مہارت رکھنے والے معروف اداروں میں سے ایک ہے۔