یمن میں غذائیت کے منصوبے کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ
یمن میں غذائیت کے منصوبے کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ
ہفتہ 4 ستمبر 2021 21:14
ایک ہفتے میں 12 ہزار 566 لوگوں کی مدد کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے گورنریٹس عدن، لحج، تعز،الحديدة، حضرموت،حَجة اور مارب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور نرسنگ ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کی سپورٹ کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پروجیکٹ جس کا مقصد تھیراپیوٹک فیڈنگ، ہیلتھ کیئر اور مشاورت فراہم کرنا ہے نے ایک ہفتے میں 12 ہزار 566 لوگوں کی مدد کی ہے۔
دریں اثنا یمن کے حَجة گورنریٹ میں الجادہ ہیلتھ سینٹر آؤٹ لیٹس میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ایک ہفتے کے دوران تین ہزار 36 افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔