عراقی وزیراعظم اور سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کا جائزہ
عراقی وزیراعظم اور سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے کا جائزہ
ہفتہ 4 ستمبر 2021 17:54
سیکیورٹی کے شعبو ں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سنیچر کو بغداد میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس ہی اے کے مطابق ملاقات کے دوران ریاض اور بغداد کے درمیان برادرانہ تعلقات ، موجودہ سیکیورٹی تعاون خصوصا دہشت گردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی کے مختلف شعبو ں میں اسے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سنیچر کو سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔
بغداد پہنچنے پر عراقی وزایر داخلہ عثمان الغانمی، عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری ار عراقی وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعودبن نایف نے عراقی وزیر داخلہ بریگیڈیئرعثمان علی الغانمی سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیاـ
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا گیاـ
سعودی وزیر داخلہ کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہےـ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایاـ
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کے دونوں برادر ممالک کی اعلی قیادت کی جانب سے مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کے نئے باب کھلے ہیں جبکہ عرعر پوسٹ کا بھی افتتاح عمل میں لایا جاچکا ہے جس سے دوطرفہ تجارت کو کافی فروغ ملے گاـ
وزیر داخلہ نے عرب خطے کے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں عرب خطے کو امن و امان کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے بہتر طورپر نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اشتراک عمل اہم ہےـ
دونوں ممالک کے وزار داخلہ کے اجلاس میں باہمی تعاون اور مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیاـ
اجلاس کے بعد سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکراور عراقی امن کمیٹی کے مشیر قاسم الاعرجی سے بھی خصوصی ملاقات کی ہے۔