محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مدینہ منورہ میں رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر اور وادی الفرع میں تیز ہوا کے ساتھ بادل چھائے رہیں گے‘۔
’اسی طرح الحناکیہ اور ینبع میں گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوجائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف اور رابغ میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
دوسری طرف سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں موسم خزاں شروع ہوگیا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ عبوری دور میں درجہ حرارت کم اور زیادہ ہوتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
عسیر ریجن کے پہاڑوں پر گہرے بادل اور دھند، درجہ حرارت کمNode ID: 585336
-
دمام میں درجہ حرارت 50.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاNode ID: 587991
قومی مرکز کے ترجمان نے مزید کہا کہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے گا۔
ترجمان نے امکان ظاہر کیا کہ گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ جازان، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے بالائی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
انہو ں نے کہا کہ موسم خزاں مملکت کے تمام علاقوں میں نہیں ہوگا۔ موسم گرما کی شدید حرارت سے موسم سرما آنے کے لیے دو مہینے کا عرصہ باقی ہے۔
أمطار وبروق الحرم المكي مساء اليوم
تصوير نواف الاسمري pic.twitter.com/YE8IJZseAT— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) September 5, 2021