Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی سے نمٹنے میں عراقی بھائیوں کے ساتھ  ہیں: سعودی عرب

حملے میں عراقی پولیس کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی دفتر خارجہ نے عراق کے کرکوک صوبے میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت  کی ہے۔
دہشت گرد حملے میں عراقی پولیس کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے اس عزم کا پھر اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں عراقی بھائیوں کے ساتھ  کھڑا ہے اور عراق سے یکجہتی کا اظہار ضروری سمجھتا ہے۔ 
بیان میں دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب تمام انسانی و اخلاقی اقدار اور مذہبی تعلیمات کے منافی اس قسم کی جملہ سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔  
سعودی دفتر خارجہ نے کرکوک کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اعزہ، عراقی حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے بھی کرکوک میں چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

شیئر: