Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے محکمہ امن عامہ کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں برطرف کردیا

کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سامنے جوابدہی کا حکم جاری کیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امن عامہ کے ڈائریکٹر، جنرل خالد بن قرار الحربی کو کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے سامنے جواب دہی کا حکم جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل خالد بن قرار الحربی کی بابت متعلقہ ادارے کی رپورٹ پر عہدے سے برطرفی کے بعد ریٹائر کردیا گیا۔
متعلقہ ادارے کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی بابت پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
متعلقہ ادارے نے  رپورٹ دی تھی کہ الحربی نے ذاتی منفعت اور سرکاری خزانہ حاصل کرنے کے لیے متعدد خلاف ورزیاں کیں اور اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔
 امن عامہ کے ڈائریکٹر پر متعدد جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔ ان پر جعلسازی، رشوت ستانی اور سرکاری و پرائیویٹ سیکٹرز کے 18 اہلکاروں کی شراکت سے اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزامات ہیں۔ 
شاہ سلمان نے  الزامات کی بنا پر خالد الحربی کو محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر سے عہدے سے برطرف کیا ہے۔ انہیں ریٹائر کرتے ہوئے تحقیقات کا سامنا کرنے کا حکم بھیدیا۔
شاہ سلمان نے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ الحربی پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور تحقیقات کرے اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جن پر الزامات کے ثبوت مل جائیں۔

شیئر: