Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی ساس سے ڈانس سیکھنا پڑے گا: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اور گوری خان نے 1991 میں شادی کی (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے ویڈیو شیئر جس میں ان کی والدہ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
گوری خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئی ایسا نہیں جو آپ جیسا ڈانس کرے۔ آپ کو سالگرہ مبارک ہو ماں۔‘
گوری خان کے کئی دوستوں نے ان کی والدہ سویتا چیبر کو سالگرہ کی مبارک دی۔ منیش ملہوترا نے دل والے ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا۔
ہدایت کارہ زویا اختر نے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو۔‘
گوری خان کی قریبی دوست اور سنجے کپور کی بیوی ماہیپ کپور نے لکھا کہ ’سب سے پیاری ماں کو سالگرہ مبارک۔ یہ سال آپ کے لیے  بہترین سال ثابت ہو۔‘
ان کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں نے گوری خان کی والدہ کو سالگرہ کی مبارک دی۔
شاہ رخ خان نے بھی پوسٹ پر کمنٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ’اپنی ساس سے ڈانس سیکھنا پڑے گا۔‘
شاہ رخ خان اور گوری خان کو نوجوانی میں ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور انہوں نے 1991 میں شادی کی۔ اس وقت شاہ رخ خان نے بالی وڈ میں قدم نہیں رکھے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں جن کے نام ابرام، سہانا اور آریان ہیں۔

شیئر: