Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت نے متوفی غیرملکی ورکرز کے 28 لاکھ ریال سے زیادہ کے بقایا جات دلوا دیے

ادارے نے ورکرز کی دیگر شکایات کا بھی نوٹس لیا ہے(فوٹو سبق) 
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ایشیا ، عرب اور دیگر ملکوں کے متوفی 98 غیرملکی ورکرز کے بقایا جات کی درخواستیں نمٹائی ہیں۔
غیر ملکی کارکنان کے  سفارتخانوں یا ان کے رشتہ داروں کے ساتھ  رابطے کرکے 28 لاکھ 68 ہزار 421 ریال دلادیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ریاض ریجن میں لیبر ریلیشن مینجمنٹ نے متوفی ورکرز کے بقایا جات کا تصفیہ نہیں کرایا بلکہ ادارے نے ورکرز کی دیگر شکایات کا بھی نوٹس لیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ادارہ ھروب کی شکایات وصول کرکے کارروائی کرتا ہے۔
لائحہ عمل کی روشنی میں آجر سے رجوع کیے بغیر نقل کفالہ بھی کراتا ہے۔ علاوہ ازیں اقامہ  ختم ہونے کی صورت میں فائنل ایگزٹ کے لیے ورک پرمٹ بھی جاری کراتا ہے۔
ان سارے کاموں کی فیس آجر سے وصول کی جاتی ہے اور فائنل ایگزٹ کے اجرا کے لیے غیرملکی ورکرز کو اعتماد میں بھی لیا جاتا ہے۔

شیئر: