ماحولیاتی سلامتی کے لیے قائم سپیشل فورس نے عسیر کی معروف تفریح گاہ السودۃ میں ممنوعہ مقامات پر باربی کیو کرنے پر تین سعودی شہریوں اور ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ماحولیاتی سلامتی کی سپیشل فورس کے ترجمان رائد المالکی نے بتایا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر مقررہ قانونی کارروائی کردی گئی-
المالکی نے توجہ دلائی کہ ممنوعہ مقامات پر آگ جلانے پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جاتا ہے-المالکی نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ جہاں بھی ماحولیاتی آلودگی یا جنگلی حیاتیات کے نظام کی خلاف ورزی دیکھیں تو پہلی فرصت میں مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں991 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر رابطہ کرکے مطلع کریں-