Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مکہ اور مدینہ ریجن کے بالائی مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحلوں پر گرد آلود ہواؤں کے باعث حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر سنیچر کو بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  مطلع ابر آلود رہے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ میں اور سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: