Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجائب گھروں میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے تعاون کیا جائے گا

تمام عجائب گھر نئے  انداز سے سجائے جائیں گے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کے ذوق اور مزاج  کو مدنظر رکھ کر تمام عجائب گھر نئے انداز سے سجائے جائیں گے- انہیں نیا رنگ و روپ دیا جائے گا- اس عزم کا اظہار عجائب گھروں کے قومی ادارے نے کیا ہے- 
ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت اور سعودی وژن 2030 نے عجائب گھروں کے حوالے سے متعدد اہداف ترتیب دے رکھے ہیں- ان کے تحت عجائب گھروں میں سرمایہ لگانے والوں سے تعاون کیا جائے گا- 
عجائب گھروں کے ادارے کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر سٹیفانو کاربونی نے کہا کہ عجائب گھروں کے اہلکاروں کی ٹریننگ کے خصوصی پروگرام نافذ کیے جائیں گے-
عجائب گھروں کو سعودی عرب کی حقیقی ثقافت کا آئینہ دار بنانے والے اقدامات ہوں گے- چار نکاتی پروگرام نافذ کیا جائے گا- سماجی اور اقتصادی فوائد مدنظر رکھے جائیں گے- ثقافت کے فروغ میں عجائب گھروں سے کام لیا جائے گا-
سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکی سیاحوں کے لیے ثقافتی سکیمیں ترتیب دی جائیں گی- عجائب گھروں سے تعلیم، تفریح اور آگہی جیسے فوائد حاصل کیے جائیں گے-  اس حوالے سے بارہ اہداف ترتیب دیے گئے ہیں- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: