Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کے تحت پروفیشنل سی وی رائٹنگ ورکشاپ

کویت(محمد عرفان شفیق)پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کوکیرئیرڈویلپمنٹ کے حوالے سے کمیونٹی کی اعلیٰ رضاکارانہ خدمات کے پیش نظر انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جسکی وجہ پی ای ایف کے کی ٹیم کی شبانہ روز محنت اور ہموطنوں کو روزگار کے حصول میں معاونت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ اب تک سینکڑوں پاکستانی اور تارکین وطن کیرئیر ڈویلمپنٹ کے حوالے سے اس پاکستانی فورم سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت مختلف قسم کی ٹریننگ، سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام بھی کرتاہے، جس میں مختلف شعبوں اور پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے لئے ماہریں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والی سی وی رائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کریٹو کوچنگ سنٹر میں کیا گیا، جس میں کافی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔پی ای ایف کے کے جوائنٹ سیکرٹر ی انجینئر وقاص احمدجوسی وی رائٹنگ میں خاصی مہارت رکھتے ہیں، انتہائی احسن انداز میں سی وی رائٹنگ کے حوالے سے شرکاء کو بنیادی اور اہم نکات سے آگاہ کیا۔ سی کا کونٹنٹ، فارمیٹ اور اسٹرکچرکے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اُنھوں نے سی وی میں مجموعی طور پر کی جانے والی غلطیوں اور نظرانداز کئے جانے والے پہلوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ملازمت کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے معیاری اور پروفیشنل سی وی انتہائی ضروری ہے۔ان کی معاونت انجینیئر بشری وقاص ایگزیکٹوپی ای ایف کےایجوکیشن ڈویژن نے احسن طریقے سے کی۔ پاکستا ن ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی وصدر محمد عرفان عادل نے اس موقع پر کہا کہ معیاری سی وی لکھنا ایک آرٹ ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے ہم تک سینکڑوں سی وی پہنچتے ہیں مگر10 فیصد کے علاوہ زیادہ تر غیر معیاری ہوتے ہیں، لہذااس بات کی کمی انتہائی شدت سے محسوس کی جارہی تھی کہ روزگارکے حصول کے خواہشمند امیدواروںکے لئے پروفیشنل سی وی رائٹنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے۔ انھوں نے انجینئر وقاص احمد، انجینئربشریٰ وقاص، عمرفاروق اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نےمس حنا سلیم کابھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نےسی وی رائٹنگ ورکشاپ میں خصوصی معاونت کی۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور تمام شرکاء کے سوالات کے احسن طریقے سے جوابات دیے گئے۔
 

کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے ٹیگز پر کلک کریں

 

شیئر: