Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس خون کے نشانات سے قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب

’تفتیش ٹیم نے قاتل کا سراغ اس دکان سے لگایا جہاں سے وہ چھرا خریدا گیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
دبئی پولیس انتہائی پیچیدہ قتل کیس کو زمین پر خون کے نشانات کا تین کلو میٹر تک تعاقب کرتے ہوئے حل کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس کے تحت کام کرنے والی سراغ رساں ٹیم نے خون کے نشانات کا تعاقب کرنے کے بعد آلہ قتل ضبط کرلیا۔
جائے واردات کی تفتیش کرنے والے ادارے کے سربراہ کرنل مکی سلمان نے کہا ہے کہ ’دبئی مقیم ایک ایشیائی تاجر اور اس کی بیوی کا ایک کمپاؤنڈ میں قتل ہوا تھا‘۔
’جائے وقوعہ میں خون کے نشانات ملے تو تفتیش کاروں کو شک ہوا کہ یہ قاتل کا خون ہوسکتا ہے‘۔
’تفتیشی ٹیم نے زمین پر خون کے نشانات کا تعاقب کیا یہاں تک کمپاؤنڈ کے باہر نشانات بالکل غائب ہوگئے‘۔
’تفتیش کاروں نے ہر طرف تلاشی شروع کی یہاں تک انہیں ایک جگہ بہت ہی دھندلے نشانات ملے‘۔
’ان کا تعاقب کیا گیا  یہاں تک وہ نشانات شارع شیخ محمد بن زاید تک لے گئے جہاں ایک پٹرول پمپ تھا‘۔
’وہاں تلاشی شروع کی گئی تو پمپ کے قریب ایک جگہ پر وہ چھرا ملا جو آلہ قتل ثابت ہوا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیش ٹیم نے قاتل کا سراغ اس دکان سے لگایا جہاں سے وہ چھرا خریدا گیا تھا‘۔
’نگراں کیمروں کی مدد سے معلوم کرلیا گیا کہ چھرا خریدنے والا کون ہے اور اس طرح قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’جرم میں ملوث ایک کارکن ہے جو کمپاؤنڈ میں کام کرنے آتا تھا، پھر ایک دن اس نے چوری کا ارادہ کیا، جب وہ گھر میں چوری کرنے داخل ہوا تو اچانک تاجر بیدار ہوگیا‘۔
’چور نے تاجر اور اس کی بیوی دونوں کو قتل کردیا اور اس کی بیٹی کو زخمی کرکے جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا‘۔

شیئر: