Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں روزانہ زمزم کے 60 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ

’اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ زائرین کو فراہم کیا جانے والا زمزم بہترین معیار کا ہے‘ (فوٹو: واس)
مسجد نبوی میں زائرین کو فراہم کئے جانے والے زمزم کا روزانہ کی بنیاد پر لیباٹری ٹیسٹ ہوتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والی لیباٹری کے ماہرین زمزم کی اعلی کوالٹی کو یقینی بناتے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لیبارٹری ماہرین روزانہ کی بنیاد پر زمزم کے 60 نمونے حاصل کرکے اس کے معیار کی جانچ پڑتال کرتے ہیں‘۔
’اس طرح ماہانہ بنیاد پر زمزم کے 1800 نمونوں کا جائزہ لے کر اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ زائرین کو فراہم کیا جانے والا زمزم بہترین معیار کا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’روزانہ کی بنیاد پر زمزم کی زیر زمین ذخیرے کے علاوہ سپلائی لائن اور آخر میں کولروں سے نمونے جمع کئے جاتے ہیں‘۔
’ان میں جنوبی بیرونی صحنوں میں لگی سبیلوں سے بھی پانی کے نمونے لئے جاتے ہیں‘۔
’زمزم کے نمونوں کا جدید ترین آلات سے کیمیائی اور بیالوجی طور پر جائزہ لیا جاتا ہے‘۔

شیئر: