مسجد حرام کے داخلی راستوں پر معذور افراد کے لیے مختص ٹریکس پر علامتیں لگانے کا کام حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
معذور افراد کے لیے یہ ٹریک نہ صرف مسجد حرام کے داخلی راستوں پر مختص کیے گئے ہیں بلکہ مسجد حرام کے صحن میں بھی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
حرمین شریفین میں معذور افراد کے ذمہ دار شعبے کے ڈائریکٹر جنرل احمد البرکاتی نے کہا ہےکہ’ مسجد الحرام کے داخلی راستوں اور صحن میں خصوصی افراد کی آمد ورفت کے لیے ٹریک پر علامتیں لگانے کا کام جاری ہے‘۔