Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ

رواں برس اگست میں پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ اٹک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ (فائل فوٹو)
پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک تربیتی طیارہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں حادثے کا شکار ہوا ہےا۔
پی اے ایف کے ترجمان کے مطابق منگل کو یہ چھوٹا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تاہم طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں پاک فضائیہ کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ اٹک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اس سے قبل ستمبر 2020 میں صوبہ پنجاب کے علاقے شورکوٹ میں پاکستان فضائیہ کا میراج طیارہ گر گیا تھا جس میں پائیلٹ محفوظ رہا تھا۔

شیئر: