Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی 35 برس قبل کی نایاب ویڈیو

تبوک گورنریٹ کے ٹوئٹر پر وڈیو جاری کی ہے- (فوٹو تبوک گورنریٹ ٹوئٹر)
تبوک گورنریٹ نے 35 برس قبل کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو روایتی تلواروں کے رقص میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہےـ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے تبوک ریجن کی گورنریٹ کے ٹوئٹر پر جاری قدیم و نادر وڈیو شیئر کی ہے جو 1408ھ مطابق 1987 کی ہے جب سابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود تبوک شہر کے دورے پر آئے تھےـ 
قدیم وڈیو میں تبوک آمد کے وقت شاہ فہد کے استقبال کے موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ تلوار کے روایتی رقص میں شریک ہیں ـ
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: