انڈین میڈیا سے وابستہ اینکرز اکثر سوشل میڈیا پر طنز و تنقید کا نشانہ بننے کے ساتھ ساتھ مزاح کا سامان بھی پیدا کرتے رہتے ہیں۔
ابھی کچھ ہفتے پہلے ایک انڈین ٹی وی چینل ویڈیو گیم کی ایک فوٹیج اپنی سکرین پر یہ بتاتے ہوئے چلا رہا تھا کہ دیکھیں کیسے پاکستانی جہاز افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کی مدد کر رہا ہے اور مزاحمت کرنے والوں پر حملے کر رہا ہے۔
یہ مذاق ختم ہوا تو ریپبلک ٹی وی کے اینکرپرسن ارنب گوسوامی نے کابل میں سیرینا ہوٹل کے دو کے بجائے پانچ فلورز بھی بنا ڈالے۔ جن کا وجود ہی نہ تھا۔
مزید پڑھیں
-
آسام میں پولیس تشدد کی ویڈیو: ’ہٹلر کے دور کی یاد آگئی‘Node ID: 603096
-
بعض اوقات انٹرویوز میں جھوٹ بولتی ہوں: ماہرہ خانNode ID: 603301
موصوف اپنے پروگرام میں پاکستانی مہمان سے کہنے لگے کہ کابل میں سیرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر پاکستان آرمی کے افسران ٹھہرے ہوئے ہیں۔
اس پر پاکستان مہمان نے انہیں مطلع کیا کہ سرینا ہوٹل کے دو سے زائد فلورز تو ہیں ہی نہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک اور انڈین خاتون اینکر کا بڑا چرچا ہے جو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر وہاں موجود تھیں۔
اقوام متحدہ میں انڈین مشن کی رکن سنیہا دوبے نے اسمبلی میں تقریر کی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد ’آج تک ٹی وی‘ کی اینکر انجنا اوم کیشیپ بغیر دستک ان کے کمرے میں گھس گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین اینکر کمرے میں گھستے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہمارے ساتھ سنیہا دوبے یہاں پر موجود ہیں، سنہیا دوبے وہی ادھیکاری ہیں، فرسٹ سیکرٹری، جنہیں پورے دیش نے اتنے گِرو کے ساتھ سنا ہے۔‘
’مجھے پتا ہے آپ آن ریکارڈ بات نہیں کرنا چاہیں گی۔ مگر آج پورا ہندوستان آپ کو سننا چاہ رہا ہے۔‘
سنیہا دوبے نے کہا ’نو کامنٹس، ہمیں جو بولنا تھا ہم لوگوں نے وہ بول دیا، پلیز‘ اور انڈین اینکر کو واپسی کے لیے دروازہ دکھا دیا۔
Back 2 Back Chops pic.twitter.com/9aNBDt7IlY
— Aarti (@aartic02) September 25, 2021
ان کی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر طنز و مزاح کے رنگ بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
اشیش نامی ٹوئٹر صارف نے دو تصاویر اپنی ٹویٹ میں لگائیں جن میں سے ایک میں وزیراعظم مودی انجنا اوم کیشیپ کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور دوسری تصویر میں سنیہا دوبے ان کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اشیش کا خیال ہے کہ انجنا کو جس طرح سنیہا نے ٹریٹ کیا وہ بلکل درست تھا۔
1. How she is treated.
2. How she should be treated. #AnjanaOmKashyap #SnehaDubey pic.twitter.com/Qx62pIwEtv— Ashesh (@k_ashesh) September 25, 2021
اور کچھ ٹوئٹر صارف تو انڈین اینکر کی ’بے عزتی‘ پر محظوظ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
After getting insulted numerous times in America
Le ; #AnjanaOmKashyap pic.twitter.com/sPEtYolpl2— आलमशेख عالم شیخ (@Alamshaikh3328) September 25, 2021
سر کاظم جیوی نامی ٹوئٹر صارف کو لگتا ہے کہ سنہیا دوبے کی جانب سے انڈین اینکر کو شرمندہ کرنا ایک ایسے منصوبے کا حصہ تھا جس کا مقصد انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو انجنا سے بہتر دکھانا تھا۔
ٹوئیٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا ’ماسٹر اسٹروک۔‘
I feel these Anjana Om Kashyap embarrassments are planted so that Saheb’s beizzati looks less embarrassing.
basically, she is making Papa look better on a relative scale. Attention Diversion!!
Masterstroke!!
— Sir काज़म (@SirKazamJeevi) September 25, 2021