Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حرم میں 25 نئے ٹریک

نئے ٹریک مطاف میں بنائے گئے ہیں، معذوروں کے لیے بھی خصوصی ٹریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حرم مکی میں 25 نئے ٹریک تیار کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  نئے ٹریک مطاف میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ معذور اور معمر افراد کے لیے خصوصی ٹریک بھی تیار ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کے سیکریٹری برائے رہنمائی معن قاروت نے کہا ہے کہ ’زائرین کی اضافی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے طواف کی سنت ادا کرنے کی جگہ کے علاوہ مصلوں میں گنجائش پیدا کرتے ہوئے نشان لگائے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئے عمرہ موسم کے علاوہ زائرین کی اضافی تعداد کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘۔

شیئر: