Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موھبہ فاونڈیشن کی جانب سے قومی دن پر 3 ہزار وظائف

وزارت تعلیم کے تعاون سے طلباء کو تربیت کے بعد وظائف دیئے گئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز اور ساتھی فاونڈیشن برائے تخلیقی صلاحیت(موھبہ) نے تین روزہ سعودی قومی دن کی تقریبات کے دوران طالب علموں کو تین ہزار وظائف دیئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مختلف سائنسی شعبوں پر محیط تعلیمی و تربیتی وظائف 'ہر قدرتی صلاحیت کے لئے گھر... ہر جذبے کی کہانی'  کے زیر عنوان موھبہ کی تین روزہ نمائش کا حصہ ہیں۔

طلبا نے سائنسی مقابلوں میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)

فاونڈیشن کے زیر انتظام یہ نمائش ریاض کے غرناطہ مال میں فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
مملکت میں موھبہ فاونڈیشن کے طالب علم جنہوں نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا، نے اہم بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
طلبا نے سائنسی مقابلوں میں 453 بین الاقوامی ایوارڈ اور بین الاقوامی سائنس اور انجینئرنگ کے میلے جو کہ دنیا کا سب سے اہم سائنسی مقابلہ ہے، میں 83 ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
وزارت تعلیم کے تعاون سے طلباء کو تربیت مکمل کرنے کے بعد وظائف دیئے گئے۔

موھبہ فاونڈیشن کے طالب علم جنہوں نے تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ (فوٹو سعودی گزٹ)

موھبہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائش میں معاشرے کے مختلف طبقات کے حاضرین کی کثیر تعداد دیکھنے میں آئی۔
یہاں شرکاء کو مستقبل بہتر بنانے، زندگی کا معیار بلند کرنے اور بچوں کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے، ترقی دینے اور ان کی رہنمائی کے لیے کام کرنے کے لیے باقاعدہ تحائف اور انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
موھبہ نمائش تین حصوں پر مشتمل تھی۔ سب سے پہلے مقامی اور بین الاقوامی مقابلے جیتنے والے طالب علموں کے لیے تصویری نمائش۔ دوسرے حصے میں  عام مقابلے، مختلف سوالات اور سائنسی وظائف ہیں۔
تیسرے میں بچوں کے لیے تخلیقی سوچ اور دیگر سرگرمیوں پر مشتمل مملکت کے بارے میں ڈرائنگ مقابلہ اور موھبہ اور اس کے پروگراموں کی دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔
 

شیئر: