اب بھی کسی کو شک ہے تو حکیم سے علاج کرائے: شہباز شریف
اب بھی کسی کو شک ہے تو حکیم سے علاج کرائے: شہباز شریف
بدھ 29 ستمبر 2021 13:22
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت کی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے مگر حقائق پوری قوم کے سامنے آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے حق میں فیصلے آچکے ہیں، اب بھی کسی کو شک ہے تو حکیم سے علاج کرائے۔‘
بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالوں طوفان بدتمیری جاری رہا اور خاندان پر اربوں کے الزامات لگائے گئے مگر نیب ایف آئی اے کو ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔
شہباز شریف نے اپنی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کو نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سب سے کیا نکلا؟