اسلامی عسکری اتحاد کے وفد کا ’المصمک پیلس‘ کا دورہ
اسلامی عسکری اتحاد کے وفد کا ’المصمک پیلس‘ کا دورہ
جمعرات 30 ستمبر 2021 20:08
وفد اتحاد میں شامل رکن ممالک کے نمائندوں پر مشتمل تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے وفد نے ریاض شہر میں المصمک محل کا دورہ کیا- وفد کی قیادت قائم مقام سیکریٹری جنرل میجر جنرل سٹاف محمد بن سعید المغیدی نے کی- وفد اتحاد میں شامل رکن ممالک کے نمائندوں پر مشتمل تھا-
ایس پی اے کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے سعودی عرب کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کا تعارف حاصل کیا-
اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے فن تعمیرِ اور سعودی ورثے کے مناظر دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا- انہوں نے سیاسی، عسکری، اقتصادی، ثقافتی اور سیاحتی سمیت مختلف شعبوں میں مملکت کی ترقی و خوشحالی پر خوشی ظاہر کی-
وہ اپنے اس احساس کو بھی ریکارڈ پر لائے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے انسداد اور انتہا پسندانہ افکار کی مزاحمت میں قائدانہ کردارادا کررہا ہے جبکہ دہشت گردی کےانسداد میں دلچسپی رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں کی لامحدود مدد کررہا ہے-