خانگی امور کی ماہر ڈاکٹر زھرہ المعبی کا کہنا ہے کہ ’عقل مند اور باشعور خواتین کو چاہئے کہ وہ شوہر کی دوسری شادی کو قبول کریں تاکہ گھر کے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے‘
ویب نیوز اخبار 24 نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ماہر خانگی امور ڈاکٹر زھرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’خانگی امور کو بہتر بنانے کےلیے خواتین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، اگرچہ شوہر کی دوسری شادی کسی بھی خاتون کے لیے قابل قبول نہیں ہوتی مگر اس سوچ پر اڑ جانے سے گھربرباد ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور عقلمند عورت وہ ہے جو حالات کے رخ کو دیکھتے ہوئے گھر کی بہتری کی خاطر سوتن کو برداشت کرے ‘ـ
ماہر خانگی امور کا مزید کہنا تھا کہ عہد قدیم سے ہی شوہر کی دوسری شادی کے بارے میں خواتین کی ایک ہی سوچ رہی ہے مگر حالات کودیکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوقباحت نہیں کہ شوہر کی دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے میں اگر گھر کا چین و سکون برباد ہوتا ہے تو ایسا نہ کیا جائے بلکہ ضد ختم کرتے ہوئے تقدیر کے لکھے کو قبول کرنے میں ہی عافیت ہے‘
ایک سوال کے جواب میں ماہر خانگی امور کا کہنا تھا کہ ’یہ درست ہے کہ شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ پہلی بیوی کےلیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے مگر اسے سبب بنا کرگھرکو جہنم بنا دینا بھی درست نہیں ،
خواتین کو چاہئے کہ وہ اس معاملے میں فہم وفراست سے کام لیں سب سے پہلے اپنے گھر کے ماحول کی فکر کریں کیونکہ دوسری شادی اگر نصیب میں ہے تو وہ کچھ بھی کرلیں ہو کررہے گی مگر گھر کا سکون برباد ہونے سے خاتون بھی متاثر ہوگی جس سے گھر کے ٹوٹنے کا اندیشہ ہوتا ہےـ