عمان میں سمندری طوفان مسقط سے 500 کلومیٹر دُور، ’عوام احتیاط برتیں‘
’توقع ہے کہ سمندری طوفان مسقط سے شمالی البطینہ گورنریٹس تک کے ساحلی علاقوں کو براہ راست متاثر کرے گا‘ (فوٹو: عمانی سول ایوی ایشن)
عمانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہونے والا ٹراپیکل طوفان ’شاہین‘ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی (او این اے) کے مطابق ’شاہین‘ اس وقت عمان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور دارالحکومت مسقط سے 500 کلومیٹر دور موجود ہے۔
او این اے نے ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’توقع ہے کہ سمندری طوفان مسقط سے شمالی البطینہ گورنریٹس تک کے ساحلی علاقوں کو براہ راست متاثر کرے گا۔‘
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ’طوفان سے سمندر میں صورت حال متاثر ہونے کی توقع ہے۔‘ اتھارٹی نے حوالے سے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔