سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوابازی نے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ہولڈرز پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
یکم ستمبر 2021 سے ہر وہ مسافر جس کے پاس کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوگا وہ سلطنت عمان آسکے گا۔
مزید پڑھیں
-
عمان ایئرلائن کا گیارہ اگست سےعمرہ فلائٹس بحال کرنے کا اعلانNode ID: 587116
-
سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن سنیچر سے ختمNode ID: 592786
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سلطنت عمان آمد کے لیے ممنوعہ ممالک کی فہرست ختم کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عمان آنے والے ہر مسافر کو (کیو آر کوڈ) پر مشتمل کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں تحریر ہو کہ مسافر عمان میں منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہے یا ایسی ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہے جس کی صرف ایک خوراک ہی سلطنت عمان میں مقرر ہے۔
سرٹیفکیٹ میں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ آخری خوراک پر 14 دن گزر چکے ہیں۔
سلطنت عمان کا کہنا ہے ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔انہیں پی سی آر سرٹیفکیٹ کیو آر کوڈ کے ساتھ دکھانا ہوگا۔
یہ پابندی بھی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ اور سلطنت عمان پہنچنے کے مقررہ وقت کے درمیان 96 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ گزرا ہو۔
یہ ایسی پروازوں کے لیے ہے جن کا مجموعی دورانیہ 8 گھنٹے کا ہو۔
سرٹیفکیٹ میں یہ وضاحت بھی لازمی ہے کہ ٹیسٹ کے اجرا اور پرواز کے مقررہ وقت کے درمیان فرق 72 گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔ یہ پابندی ان پروازوں کے لیے ہے جن کا دورانیہ 8 گھنٹے سے کم ہو۔