Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے مسروقہ پرزے بیرون ملک سمگل کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان  نے گاڑیوں میں چوری کی 101 وارداتیں کی ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے 14 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو پرانی گاڑیوں سے پارٹس اور قیمتی اشیا چرا کر انہیں بیرون ملک اسمگل کرتے تھے۔
عربی روزنامہ ’الوطن‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ گروہ میں ایک سعودی ، 5 یمنی ، 4 اردنی ، تین شامی اور ایک سوڈانی باشندہ شامل ہے۔
ملزمان  نے گاڑیوں سے 101 چوری کی وارداتیں کیں اور  پارٹس نکال کر انہیں بیرون ملک بھیجا ـ گروہ کا رابطہ بیرون ملک مقیم ایک اردنی کے ساتھ تھا جو ان سے مسروقہ اشیا خریدتا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے 500 کلوگرام صاف شدہ پلاٹینیم بھی برآمد ہوئی جو وہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔
گروہ کے خلاف چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کا پرچہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کا کیس فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: