سعودی عرب پہنچنے پر کن مسافروں پر ہاوس آئسولیشن کی پابندی
’کورونا ٹیسٹ کی شرط سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی زمروں میں شامل ایسا کوئی شخص سعودی عرب پہنچے گا جس نے کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہ لی ہوں تو اسے ہاؤس آئسولیشن کا پابند بنایا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ جو شخص بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی زمروں سے تعلق رکھتا ہوگا اور اس نے کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لی ہوں گی اسے مملکت پہنچنے پر ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مملکت پہنچنے پر 48 گھنٹے کے اندر وزارت صحت کے منظور شدہ نظام کے مطابق کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ ہاؤس آئسولیشن کا دورانیہ کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آنے پر ختم ہوجائے گا‘۔
’کورونا ٹیسٹ کی شرط سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے۔ مملکت آمد کے 48 گھنٹے بعد ان پر سے ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم ہوجائے گی‘۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا کہ’ ہاؤس آئسولیشن کی خلاف ورزی پر مقررہ سزا دی جائے گی‘۔
وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ’ سب لوگ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد میں لاپروائی سے کام نہ لیں‘۔