Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزفہد بن عبداللہ الغوفیلی نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔
منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچپسی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورت حال، سمندری امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عہد کیا۔
اس ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور خطے میں امن و استحکام پر اس کے اثرات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
سعودی رائل نیول چیف نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار، خاص طور پر انخلا کے آپریشن میں مدد کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان گہرے، قریبی اور تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کردیا ہے۔‘
سعودی رائل نیول چیف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عہد کیا۔

شیئر: