Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی اہم بریفنگ اتوار کو

 پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان خصوصی شرکت کریں گے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار 10 اکتوبر کو کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
 ویکسینیشن کی پابندی کے حوالے سے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے حوالے سے بھی اہم نکات بیان کیے جائیں گے۔
عاجل نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے علاوہ  پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح ابراہیم الزوید خصوصی طور پرشرکت کریں گے۔
پریس کانفرنس میں چار موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی جن میں امور صحت کے اعداد وشمار، اہم استفسارات، کورونا ویکسینیشن اور کورونا کے حوالے سے عالمی صورتحال شامل ہیں۔
ٹراسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے اتوار سے دو ویکسین نہ لگانے والوں کے حوالے سے اہم معلومات پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے وزارت داخلہ نے مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کو ضروری قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت نے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی انہیں سرکاری و نجی اداروں، اسکولز ، جامعات اور مالزم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں ایسے افراد جن کے توکلنا پر ’امیون‘ نہیں ہوگا انہیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی علاوہ ازیں وہ فضائی سروس بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

شیئر: