Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلجرشی میں خواتین کے لیے ایک اور ڈرائیونگ سکول کھل گیا

خواتین انسٹرکٹر گاڑی سکھانے میں تعاون دے رہی ہیں- (فوٹو: محکمہ ٹریفک ٹوئٹر)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کے شہر بلجرشی میں خواتین کے لیے نیا ڈرائیونگ سکول کورونا ایس او پیز کے ساتھ اتوار کو کھول دیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ  ٹریفک نے اتوار کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں باحہ ریجن کے بلجرشی شہر میں خواتین کے لیے نئے ڈرائیونگ سکول کے حوالے  سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
بلجرشی کے اس نئے سکول میں ڈرائیونگ کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی کلاس رومز بھی تیار کیے گئے ہیں۔ خواتین انسٹرکٹر گاڑی سکھانے میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکول میں موجود گراؤنڈ میں انسٹرکٹر کے ہمراہ خواتین کو کار چلانے کی بھی پریکٹس کرائی جاتی ہے۔ خواتین پوری دلچسپی کے ساتھ ان کلاسز کو جوائن کر رہی ہیں اور ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو چار سال قبل گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد خواتین کے لیے پہلا ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ شہزادی نورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام عمل میں آیا تھا جہاں خواتین کو کار چلانے کی ترتبیت فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ سکول قائم کیا گیا تھا اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے خصوصی تعاون فراہم کر رہے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: