Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی امام کعبہ سے ملاقات

امام کعبہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے(فوٹو ٹوئٹر)
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی سے ملاقات کی ہے۔
گورنر پنجاب نے ٹوئٹر پر امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے ٹویٹ کیا کہ امام کعبہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Wسعودی عرب خصوصا چیلنجوں اور مشکل وقت میں ہمشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیںQ۔
میں امام کعبہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور سالمیت کے لیے دعائیں کیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ’ پاکستان اور سعودی عرب کسی صورت ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے۔ دونوں ممالک کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر عمرے کےلیے سعودی عرب پہنچے تھے۔انہوں نے مسجد نبوی میں بھی حاضری دی اور نوفل ادا کیے۔
پاکستان روانگی سے قبل جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش پر ناشتے میں شرکت کی جس میں سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔

 

شیئر: