شہزادہ فیصل بن فرحان کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات
پیر 11 اکتوبر 2021 19:30
بلغراد میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے ٹھوس تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں کو مستحکم کرنے اور کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔