Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی اینیمیشن شائقین کے لیے نئی طرز کا منفرد کیفے

کیفے میں پوکیمون، ون پیس ، ڈیجی مون اور ون پنچ مین کردار بھی موجود ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
جاپانی اینیمیشن شائقین جدہ میں سب سے بڑے اینیمی تھیم  گیک کیفےکے جمعرات کو ہونے والے افتتاح کے شدت سے منتظر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس   کیفے کو جاپانی مزاح نگاروں، مانجا اور اینیمیشن کے پرستاروں کے لیے ایک خوابوں کی جگہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایک ہزار سے زیادہ اینیمی ایکشن کیریکٹرز اور 300 مانجا پبلیکیشنز اوٹاکو کمیونٹی کے مختلف آرٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ان میں جاپانی نام خاص طور پر انیما  اور  مانجا سب زیادہ توجہ سمیٹ رہے ہیں جب کہ کیفے میں مانجا  ریڈنگ ہال ، ایک بورڈ گیم سیکشن اور ایکشن فگر سٹور بھی شامل ہے۔
گیک کیفے میں آنے والے مہمانوں کا  استقبال ون پیس مانجا  سیریز کے کردار  زورو کی  لائف سائز ایکشن شخصیت سے کیا جاتا ہے۔

وہاں ان کے پاس بیٹھنے کے بہت سے آپشنز ہیں جیسا کہ بار سٹائل ایریا، صوفے، کرسیاں اور بین بیگز جو کہ بہت زیادہ آرام دہ ہیں۔
یہاں پر ایک 3 میٹر اونچے میورل میں اینیمی اور مانجا  ہٹ جیسے پوکیمون، ون پیس ، ڈیجی مون اور ون پنچ مین کے مشہور کردار دکھائے جاتے ہیں جن میں مکی ماؤس اور گوفی بھی شامل ہیں۔

اس کیفے کے مینو میں کھانے پینے کے سٹائل بھی جاپانیوں سے مشابہت  رکھتے ہیں  جیسے ساکورا ، کیفے کا مشہور مشروب مانجا ہیروئن کے نام پر اور  بیک گراونڈ میوزک بنیادی طور پر اینیمی ٹونز پر مشتمل ہے۔
گیک کیفے کے مالک محمد فرحت نے عرب نیوز کو بتایا کہ میں ہمیشہ موبائل فونز اور گیمز میں مصروف رہتا تھا  اور کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں ہم جیسی دلچسپی رکھنے والے لوگ جمع ہوسکیں ، اس لیے میں نے ایک ایسی جگہ بنانے کا فیصلہ کیا جو اوٹاکو کمیونٹی کو  اکٹھا کر سکے۔

محمد فرحت نے مزید کہا کہ ہمارے کیفے کا ماحول خوش آئند ہے ، ایک ٹھہرے ہوئے وقت کا ماحول کی طرح جہاں آپ اکیلے آ سکتے ہیں اور اپنے جیسے لوگوں سے مل سکتے ہیں۔
اس کےعلاوہ ہمارے پاس بورڈ گیم سوسائٹی کے لیے100سے زیادہ بورڈ گیمز بھی موجود ہیں۔
 

شیئر: